Sunday 22 January 2012

بابر اعوان ۔ مابعد توہین عدالت

عدالت نے بابر اعوان صاحب کا لائسنس عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔
’’خس کم ۔۔۔۔ جہاں پاک‘‘

Thursday 5 January 2012

بابر اعوان اور توہین عدالت

یہ کوئی نئی اور انوکھی بات نہیں کہ مسٹر بابر اعوان ایک طویل عرصے سے عدلیہ پر آوازیں کسنے میں سرفہرست آ رہے ہیں۔ شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار کے مصداق ۔۔۔ شاید بابر اعوان اپنے مالک کو یہ تاثر دینے کی ناکام کوشش کرنے میں لگے ہوئے ہیں کہ عدلیہ آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔
مسلسل ہٹ دھرمی، بے شرمی اور بے غیرتی سے عدلیہ کی جان بوجھ کر تضحیک کرنے والے بابر اعوان کا معاملہ توہین عدالت کے زمرے میں سپریم کورٹ میں پیش نظر ہے۔
توقع ہے کہ معافی کی بجائے مسٹر بابر اعوان کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی، تا کہ آئندہ کوئی بھی پھنیر ناگ عدلیہ کی تضحیک نہ کر سکے۔